مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے درمیان قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کو علاقہ کے مسلمانوں پر طاقت کے ذریعہ مسلط کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قرآن مجید، اللہ تعالی کی کتاب ہے اور اللہ تعالی ہی اس کا حافظ و نگہبان ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ مسلم علاقہ میں غاصب صہیونی حکومت کو مسلط کیا گیا ہےجو دھوکہ، وفریب اور ظلم و ستم کے ذریعہ فلسطینی مسلمانوں کو ان کے وطن سے نکال رہی ہے اور ان کی جگہ دیگر ممالک سے یہودیوں کو لاکر آباد کررہی ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ رفتار میں مسلمان شک و تردید میں مبتلا ہیں ۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے ادراک کے لئے نبی کریم (ص) اور ان کے اہل بیت سے تمسک ضروری ہے اور اہلبیت (ع) کے ساتھ تمسک کےبغیر قرآنی راز و رموز سے آشنائي عام مسلمان کے بس کی بات نہیں ہے قرآن مجید سے رہنمائی اور ہدایت حاصل کرنے کے لئے انسان کامل کی ضرورت ہے اور نبی کریم (ص) کے بعد ان کے اہلبیت ہی قرآن کے اصلی وارث اور مفسر ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ہمیں آج وحدت کی ضرورت ہے اور ہم قرآن مجید اور محمد و آل محمد (ص) کی تعلیمات کے سائے عالم اسلام کو درپیش مشکلات کو حل کرسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کا درس محمد و آل محمد (ص) کے علاوہ کہیں اور سے نہیں مل سکتا۔ شیعہ و سنی کی بحث اسلام دشمن عناصرکی چھیڑی ہوئی بحث ہے۔
صدر احمدی نژاد
قرآنی آیات کےفہم کے لئے امام معصوم اور انسان کامل کی ضرورت ہے
مہر نیوز- 24 جنوری 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے درمیان قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کو علاقہ کے مسلمانوں پر طاقت کے ذریعہ مسلط کیا گیا ہے۔
News ID 1799517
آپ کا تبصرہ